Add To collaction

مجھے عمران خان کیوں پسند ہے؟

مجھے عمران خان کیوں پسند ہے اس سوال کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ کسی میں کچھ ہو تو اسے پسند کریں، کسی کی کوئی اچیومنٹ ہو، کسی میں ٹیلنٹ ہو، کسی کا کردار خیر کا نمائندہ ہو، وہ جھوٹ کوجھوٹ کہتا ہو اگر غلطی کر بیٹھے تو بے بنیاد اور گھسے پٹے دلائل سے اس کو کور نہ کرنے لگ جائے، عمران خان کا اس کے مخالفین کیساتھ موازنہ اس کی توہین ہے، کسی زیادہ شفاف انسان کا تقابل کسی کم شفاف انسان سے تو کیا جا سکتا ہے لیکن کسی بدعنوان سے نہیں کیا جا سکتا لہذا اگر موازنے کے اصولوں کو دیکھا جائے تو خان کا اس کے مخالفین کیساتھ موازنہ ہی غلط ہے، ایسا شخص جو اصول کی خاطر بڑے سے بڑے نقصان کو برداشت کر لےلیکن اصول کو نہ چھوڑے اور ایک ایسا انسان جو  بیرون ملک سے اشارہ ملنے پر ہارس  ٹریڈنگ کر کے لوگوں کو خرید کر عددی برتری حاصل کرے اور حکومت گرائے  کیا ایسے دو انسانوں کا تقابل ممکن  ہے؟بالکل بھی نہیں، جس کی حکومت گرائی جا رہی تھی اس نے وزیر اعظم ہونے کے باوجود نہ سندھ ہاؤس کے اندر پولیس بھیجی نہ خزانے کے منہ کھولے کہ لوگوں کو خرید سکے، عمران خان سے محبت نہ کریں تو کیا قدامت کے ان منحوس مرتبانوں سے محبت کریں جو لوگوں کو نوچ کر کھا گئے ہیں، ہر شہری کو پتہ ہے  انہوں نے دولت کی سلطنت بنا رکھی ہے، ان کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، یہ منی لانڈرر ہیں، یہ قاتل ہیں، یہ اصولوں کو بالائے تاک رکھ کر الیکشن جیتنے کے لیے ہر جائز اور ناجائز حربہ استعمال کرتے ہیں، ان کے خاندان خوشحال ہیں ان کے کاروبار چل رہے ہیں لیکن ملک کے کاروبار کو انہوں نے برباد کر دیا، ایسے لوگ ہیں جن کے دامن میں خیر نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں،  پھر بھی لوگ ان  سے وابستگی کا دم بھرتے ہیں کیا ایسی سوچ پہ ماتم نہیں کیا جانا چاہیے، ہمارے الگ وجود اور خدا کی طرف سے دی گئی صلاحیتوں کا تقاضا ہے کہ اپنے ذہن سے سوچیں اور غلط صحیح کے درمیان فرق کریں، مجھے عمران خان اس لیے پسند ہے کیونکہ وہ بدعنوان نہیں ہے اس نے ساڑھے تین سال حکومت میں رہنے کے باوجود کوئی فیکٹری نہیں لگائی کوئی فارم ہاؤس نہیں بنایا، کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی، عمران خان دیانت دار ہے، اس کے الفاظ اور اعمال سے مثبت  شعاعیں ہماری سوچ کی آبیاری کرتی ہیں عمران خان نیکی کی علامت ہے وہ دیانت دار ہے، وہ آکسفورڈ سے پڑھا ہے، وہ سیاست میں آنے سے پہلے ہی مشہور تھا وہ ایک سلیبیرٹی تھا لہذا ا وہ کسی لالچ کی غرض سے سیاست میں نہیں  آیا تھا، اس نے حکومت میں رہتے ہوئے غیرمعمولی اور غیرروایتی رجحانات کو فروغ دیا، اس نے شجر کاری اور ماحول کے لیے کام کیا، اس نے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے صحت کارڈ متعارف کروایا جو بہت بڑا ریلیف تھا،  کسانوں کو پہلی دفعہ وزیر اعظم ہاؤس میں بلا کے عزت دی، ہر مسترد شعبے کو اجاگر کیا، پاکستان کی تاریخ کا پہلا وزیر اعظم جس نے  عوامی اجتماعات میں کھل کر مویشی پروری اور مرغ بانی کی ترغیب دی، دنیا کے کئی ممالک کی معیشت میں جانوروں سےحاصل ہونے والی پیداوار کا بنیادی کردار ہے، ہماری روزانہ کی بیشتر ضروریات جانوروں سے حاصل ہوتی ہیں اور اگر ہم جانور پالیں تو ہم اپنی بہت ساری ضروریات خود پوری کر سکتے ہیں، یہ انسان ہیلی کاپٹر پہ ہو یا سڑک پہ پیدل چل رہا ہو اس کے رویے میں کبھی تکبر یا بڑائی نہیں بالکل ایک جیسا، اتنی مبارک روح جس نے اسٹیبلشمنٹ کے اقدام سے تباہ ہوتی اخلاقیات کو بچانے کے لیے آواز اٹھائی، عمران خان اس عہد کی  سب سے بڑی شخصیت ہے، مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ وہ جب بھی بولتا ہے لگتا ہے میرے مسائل بیان کر رہا ہے ایسا  لگتا ہے اس کو میری فکر ہے،  مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ وہ نیکی کی علامت ہے وہ دیانت دار ہے، کھربوں محبتوں کا امین ہے لیکن عاجز ہے، اس نے ہر کردار کو بے نقاب کر دیا ہے، وہ ایسا آئینہ ہے جس میں ہمیں کئی قبیح  کرداروں کا اصلی چہرہ دکھایا،  مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ وہ  خودی کا درس دیتا ہے، وہ تعلیم اور شعور کی بات کرتا ہے وہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کا نو سال چانسلر رہا اس نے تین شوت خانم ہسپتال بنائے،  نمل یونیورسٹی بنائی، مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ وہ ناموسِ رسالت ﷺ کی بات کرتا ہے، وہ قبول عام نارمز کو کبھی بھی مسترد  نہیں کرتا، وہ  عوامی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاتا،  مقبول عوامی احساسات کا مذاق نہیں اڑاتا، اتنا امیر کہ چندے کی کال دے تو ویب سائیٹ کریش کر جائے، دولت کی طمع سے پاک ایک شفاف دل کا مالک فقیر آدمی، مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ وہ آفاقی اصولوں کا مرقع ہے، وہ خیر کا پیکر ہے، دو اڑھائی من کا وہ انسان خیر کے کئی نظریات کا گلدستہ ہے،  مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ میری آزاد سوچ اور میری تعلیم مجھے عمران خان سے محبت سکھاتی ہے اور ہاں واضح رہے عمران خان سے محبت اس کے اصولوں کی وجہ سے ہے اس کے کردار کی وجہ سے ہے ورنہ وہ بھی ایک انسان ہے، عناصر کا ڈھیر ہے، مجھے عمران خان پسند ہے کیونکہ  وہ شعور کی روشنی اور تازہ فکر کا مبلغ ہے

   18
15 Comments

Khan

02-Jul-2022 06:44 PM

Nyc

Reply

Chudhary

01-Jul-2022 06:32 PM

Nyc

Reply

Aniya Rahman

01-Jul-2022 05:57 PM

Nice

Reply